Skip to content
عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
Home - آزاد سیاست - عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سنٹرل کے بریت مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کردیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون یے۔
درخواست میں عدالت سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، سپیشل جج سنٹرل ، ایف آئی اے اور دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔