چنگان کی نئی پیشکش: اوشان X7 پر شاندار رعایت کے ساتھ نئی سہولتیں

چنگان کی نئی پیشکش: اوشان X7 پر شاندار رعایت کے ساتھ نئی سہولتیں

چنگان آٹوموبائلز نے اپنی جدید اور پرتعیش ایس یو وی اوشان X7 پر صارفین کیلئے خریداری پر زبردست رعایت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ۔ جس کے تحت محدود وقت اور محدود اسٹاک میں بکنگ پر 4,50,000 روپے تک کی بچت فراہم کی جا رہی ہے۔

اوشان X7 کی قیمت 80,99,000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ گاڑی نہ صرف اپنی دلکش اور جدید ڈیزائن کے باعث نمایاں ہے بلکہ اس میں 7 افراد کے بیٹھنے کی کشادہ گنجائش بھی موجود ہے، جو بڑی فیملیز کے لیے ایک مثالی انتخاب بناتی ہے۔

چنگان اپنے خریداروں کو گاڑی کے ساتھ 5 سال یا 1,50,000 کلومیٹر کی وارنٹی فراہم کر رہا ہے، جو اسے دیگر گاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔ اس کے علاوہ 2 سال تک کی فری مینٹیننس بھی اس پیکج کا حصہ ہے، جس سے صارفین کے لیے اخراجات کم اور سہولت زیادہ ہو جاتی ہے۔

یہ آفر محدود وقت اور اسٹاک کے لیے دستیاب ہے، اس لیے خریداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلدی سے اپنی بکنگ کروا لیں تاکہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مزید تفصیلات اور بکنگ کے لیے قریبی چنگان ڈیلرشپ سے رابطہ کریں۔ ڈیلرشپس کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، اور دیگر شہروں میں دستیاب ہیں۔

چنگان کی یہ پیشکش ان صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو معیاری، جدید اور آرام دہ ایس یو وی خریدنے کے خواہشمند ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *