اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوں گے، فیصل آباد میں وی وو موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر شروع

اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوں گے، فیصل آباد میں وی وو موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر شروع

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوں گے۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں وی وو موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ آئندہ دو سال میں پلانٹ کی تکمیل پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

چین کی وی وو موبائل کمپنی کے حکام اور فیڈمک کے سی ای او میاں جمیل احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔ چین کی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی اسیمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند امر ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین موبائل فون کی مقامی سطح پر تیاری سے فون کی قیمت میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسٹار لنک انٹرنیٹ کی لانچنگ: متوقع قیمتیں اور پیکجز

پنجاب میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔ چین سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں۔ پنجاب میں جلد اربوں روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات دی جا رہی ہیں۔

چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے تعمیراتی عمل کا مشاہدہ کیا ۔صوبائی وزیر نے شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *