دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر رہا؟

 دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر رہا؟

رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کہاں موجود ہے؟ فہرست سامنے آگئی۔

دنیا بھر میں پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے نے سال 2025 کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کردی، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے 112 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون کیلئے جاری کی گئی فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے، اور یہ پاسپورٹ رکھنے والے افراد ایک سو پچانوے ملکوں میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر 193ملکوں میں ویزا فری سفر کے ساتھ جاپان کا نام ہے جبکہ جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور فن لینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جن پر 192 ملکوں میں ویزا فری رسائی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ، لکسمبرگ، ناروے، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 192 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت بلوچستان  کی  سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے کے ملکوں میں شامل ہے۔

پاکستان کمزورترین پاسپورٹ رکھنے والا پانچواں ملک ہے اور مجموعی طور پر 103 نمبر پر ہے، گرین پاسپورٹ پر33 ملکوں میں ویزا فری داخلہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے مقابلے کمزور پاسپورٹ والے دوسرے ممالک میں عراق، شام، نیپال، بنگلادیش اور افغانستان شامل ہیں جبکہ انڈیکس میں بھارت 85 ویں، چین 60 ویں، ایران 96 ویں اور سعودی عرب 58 ویں نمبر پر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *