لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کے لیےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا ہے جس میں ‘سی اینڈ ڈبلیو’ اور ‘ایل ڈی اے’ کو فوری طور پر ‘واٹر اسپرنکل سسٹم’ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کے لیے واٹر اسپرنکل سسٹم لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مریم نواز نے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر اسپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی سیمنٹ، مٹی اور دھول کو اڑنے سے روکنے کیلئے تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‘واٹر اسپرنکلرز اور مسٹ’ سے اسموگ کے خاتمے میں تیزی آئے گی، ماحولیاتی بہتری کیلئے جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *