16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہونے والے ہیں۔ گزشتہ 8 روز کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 15 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل کی ٹریڈنگ قیمت 74 ڈالر 78 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں آج بھی اضافہ

جبکہ برطانوی برینٹ کی قیمت میں بھی 3 ڈالر 27 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 74.23 ڈالر سے بڑھ کر 77.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ اکتوبر 2023 کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *