پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ کے لیے گولڈ کیٹیگری میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
رواں سال گولڈ کیٹیگری میں 17 ممالک سے مجموعی طور پر 156 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ گولڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے: افغانستان سے 15، آسٹریلیا سے 23، بنگلہ دیش سے 11، کینیڈا سے 4، انگلینڈ سے 7، آئرلینڈ سے 6، اٹلی سے 2، نمیبیا سے 1، نیدرلینڈز سے 4 اور نیوزی لینڈ سے 11 کھلاڑی شامل ہیں۔
اسی طرح سکاٹ لینڈ سے 4، جنوبی افریقہ سے 17، سری لنکا سے 14، متحدہ عرب امارات سے 4 کھلاڑی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے 24 اور زمبابوے سے 3 کھلاڑی بھی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ میں یہ کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے منتخب ہو سکتے ہیں اور ان کا انتخاب لیگ کی مقبولیت اور معیار کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔