وزیراعظم نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دیدی

وزیراعظم  نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی۔ عیدالفطر کے موقع پر 10 اپریل سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا، اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی دن عید الفطر کیلئے متحرک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح رواں سال ملک میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوا اسی طرح انشا اللہ شہادت کے مطابق عید الفطر بھی ایک ہی دن ہوگی۔چئیرمین رویت ہلال کمیٹی اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علما کیساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہمارا گھرانہ 50سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی جب کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی، جس کی وجہ سے غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا اور 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

جبکہ متحدہ عرب امارات نے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جو کہ 8 اپریل پیر سے شروع ہوں گی اور اتوار 14 اپریل تک ہوں گی اور سعودی عرب میں عیدالفطر کیلئے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 8 اپریل سے 11 اپریل تک ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *