ڈھاکا: بنگلہ دیشی عدالت نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
بنگلہ دیشی ذرائع کے مطابق یہ وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ ملوث ہونے کے الزامات کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حسینہ واجد کے ساتھ مزید 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت بھی وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔