سوشل میڈیا پر زیرِ گردش عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جعلی نکلا

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جعلی نکلا

سرکاری ملازمین کو طویل تعطیلات ملنے کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جعلی نکلا۔ وزارت داخلہ نے جعلی نوٹیفیکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

وضاحتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے اور حکومت نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے 9اپریل منگل سے 12اپریل جمعے تک عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ سرکاری ملازمین یا جن کے دفاتر ہفتہ، اتوار بند رہتے ہیں انہیں عید پر 6چھٹیاں ملیں گی۔

جبکہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کو عید الائونس دیے جانے کا ایک جعلی نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا تھا۔ جس پر وزارت خزانہ کو بھی وضاحت جاری کرنی پڑی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *