سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کا فیصل واوڈا کی حمایت کا اعلان

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کا فیصل واوڈا کی حمایت کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سندھ سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پارٹی کی قیادت کی جانب سے 6 ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصل واوڈا کو 6 ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پر کامیابی حاصل کرسکے گی۔

بانی تحریک انصاف جلد جیل سے باہر ہوں گے، بیرسٹر گوہر علی خان

خیال رہے کہ ایم کیوایم کی قیادت نے بھی اراکین کو آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کر رکھی ہے، یا د رہے سینیٹ کی 12 نشستوں کے لئے پولنگ سندھ اسمبلی میں 2 اپریل کو ہوگی۔

چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون بھی فیصل واوڈا کے حق میں سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *