سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم، سیاست ڈاٹ پی کے اور رفتار کو نوٹس جاری

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم، سیاست ڈاٹ پی کے اور رفتار کو نوٹس جاری

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مہم چلانے کے الزام میں Siasat.pk اور raftar کو قانونی نوٹس جاری کر دیے۔

ایف آئی اے کے اسلام آباد سائبر کرائم سرکل کی جانب سے سیاست ڈاٹ پی کے کے عدیل حبیب اور فرحان گوہر ملک کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق دونوں افراد کو 20 نومبر 2024 کو صبح 10 بجے ایف آئی اے کے اسلام آباد دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیگل نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں اسے الزام کا اعتراف سمجھا جائے گا، اور یہ اقدام تعزیرات پاکستان کی دفعہ 174 کے تحت قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔مزید کارروائی کا انحصار ملزمان کی حاضری اور فراہم کردہ شواہد پر ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *