مختلف شہروں میں انڈوں کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ

مختلف شہروں میں انڈوں کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ

ملک بھر میں سردی کا آغاز ہوتے ہی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں اوسطاً 20 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پشاوراورملتان میں فی درجن انڈے 360روپے میں فروخت ہورہے ہیں، پشاورمیں گزشتہ ہفتے انڈوں کی فی درجن قیمت 340 روپے تک تھی۔

فیصل آباد میں فی درجن انڈ وں کی قیمت بھی 360 روپے تک ہے جبکہ راولپنڈی میں انڈ وں کی فی درجن قیمت 355 روپے تک پہنچ چکی ہے۔اسلام آباد میں فی درجن انڈے 350 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بھی فی درجن انڈ وں کی قیمت 350 روپے تک ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ان دنوں فی درجن انڈے کے نرخ 350 روپے، حیدرآباد میں 340، لاہور میں 337 فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ میں 340 روپے فی درجن ہیں، خضدار میں انڈے 340،خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں فی درجن انڈے 350 روپے فی درجن ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پورے ملک میں انڈوں کی فی درجن اوسطاً قیمت 330 سے 340 روپے تک تھی۔واضح رہے کہ لاہور میں آج انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کے اضافے سے فی درجن قیمت 341 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *