پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 4 کروڑ 36 لاکھ افراد کی مادری زبان پشتو، 3 کروڑ 44 لاکھ افراد کی مادری زبان سندھی اور 2 کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 22 لاکھ افراد کی مادری زبان اردو ہے، جبکہ 81 لاکھ 17 ہزار افراد کی مادری زبان بلوچی اور 2 لاکھ 74 ہزار افراد کی مادری زبان کشمیری ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق، 55 لاکھ 90 ہزار افراد کی مادری زبان ہندکو ہے، 27 لاکھ 78 ہزار افراد کی مادری زبان براہوی اور ایک لاکھ 16 ہزار افراد کی مادری زبان شینا ہے۔ اسی طرح 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور 7 ہزار 466 افراد کی مادری زبان کیلاش ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 لاکھ 39 ہزار افراد کی مادری زبان کوہستانی ہے اور 33 لاکھ 37 ہزار افراد کی دیگر مادری زبانیں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *