کھیل اور سیاحت میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، بھارتی شہری اپنی حکومت پربرہم

کھیل اور سیاحت میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، بھارتی شہری اپنی حکومت پربرہم

کھیل اور سیاحت میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کوسیاحت اور کھیلوں میں سیاست کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کھیلوں پر دنیا بھر کی طرح بھارتی شہری بھی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارتی حکومت کی طرف سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے اور کبڈی ٹیم کو این اوسی نہ دینے کے فیصلے پر افسوس ہے۔بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لئے پاکستان آنے والے بھارتی شہریوں نے واہگہ بارڈر پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

رحمان اللہ گرباز نے بابر، سچن اور ویرات کا ریکارڈ توڑ دیا

دونوں ملکوں کو آپس میں مختلف کھیلوں کی مقابلے کروانے چاہئیں اور دونوں طرف کے عوام کو میچ دیکھنے کی اجازت بھی دی جانی چاہیے۔ امرتسر سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتری گورویندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت کو کرکٹ ٹیم اور کبڈی ٹیموں کو پاکستان آنے کی اجازت دینی چاہیے،کھیلوں کے ذریعے امن،محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

گرنام سنگھ ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان بابا گرونانک کی دھرتی ہے، یہاں کسی کو کوئی خطرہ نہیں، 3 ہزار سکھ انڈیا سے آئے ہیں، ہمیں تو یہاں بہت عزت و احترام ملا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کوبھی پاکستان آنا چاہیے۔

بھارت سے آنے والی خاتون ہرسمرت کور نے کہا کہ بھارت سرکار کے نزدیک ان ہزاروں سکھ یاتریوں کی زندگیوں کی شاید بھارتی کرکٹ ٹیم کے مقابلے کوئی اہمیت نہیں۔ اگر پاکستان محفوظ ملک نہیں تو سکھ یاتریوں کو بھی نہ آنے دیتے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *