دوسرا ون ڈے: بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے: بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دیدی

بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 68 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنزا سکور کئے۔

بنگلالی ٹائیگرز کی جانب سے کپتان نجم الحسین شانتو76، سومیا سرکار35، نسم احمد25، تنزید حسن22، مہدی حسن میراز22، توحید ہریدوئے نے 11 اورمحمد اللہ 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ذاکر علی 37 اور تسکین احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، افغان ٹیم کی جانب سے ننگیالیا خروٹے نے 3 راشد خان اور اے ایم غضنفر 2، 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 44 ویں اوور میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

رحمت شاہ نے سب سے زیادہ52 رنز بنا ئے ۔ صدیق اللہ اٹل39، گلبدین نائب26،محمد نبی 17، کپتان حشمت اللہ شاہدی17، راشد خان14، ننگیالیا خروٹے 4، رحمان اللہ گرباز 2، اے ایم غضنفر 1 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 0 رن بنا کر پویلین راہ لی۔

یہ بھی پڑھیں:سمیر احمد کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

بنگلہ دیش کی طرف سے نسم احمد نے 3، مہدی حسن میراز اور مستفیض الرحمان نے دو، دو جب کہ تسکین احمد اور سریف الاسلام کے حصے میں 1، 1 وکٹ آئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *