گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف علی زرداری نے 12 سال جیل کاٹی،ان کو ابھی ایک سال نہیں ہوا اور کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر فیصل کریم کنڈی کاجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ جنرل انتخابات میں خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بھی ہمارا جیالا ہوگا۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آپ کے کرتوت ایسے ہیں سزاتو بھگتنی پڑے گی ، آپ نے ہمیشہ ملک دشمنی کے لئے کام کیا، ملک میں جب بھی اہم وقت آیا تحریک انصاف ملک دشمنی سے پیچھے نہیں ہٹی۔
انہوں نے پہلے نو مئی کیا، ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) گئے انہوں نے وہاں خط لکھے، جس میں تحریر تھی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ کرو، شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او ) اجلاس میں انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا۔
آئین کی شقیں جو رہ گئی تھیں اس پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیڈرانہ کام سر انجام دیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی جب ضرورت پیش آئی وہ پیپلز پارٹی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے نئے مسودے میں کتنی ترامیم شامل ہیں؟
بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں، پیپلزپارٹی پر جب بھی مشکل وقت آیا تو کے پی کے جیالے بھی پیچھے نہیں رہے، میںاپنی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک جیالے کو گورنر بنایا،انشاء اللہ اگلا الیکشن پی پی پی جیتے گی اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔