ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ، 0.05 فیصد اضافے سے مجموعی شرح 12.80 فیصد کی تک جا پہنچی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے میں 16 اشیا مزید مہنگی، 9 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 6 روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے جبکہ پیاز 7 روپے 89 پیسے، دال چنا 3 روپے 97 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔ اسی طرح زندہ مرغی ایک روپے 10 پیسے، بیف 2 روپے 41 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہوا۔
سی طرح تازہ کھلے دودھ کی قیمتوں میں0.26 فیصد اور دہی کی قیمتوں میں0.32 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دال ماش کی قیمتوں میں1.80 فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں1.35 فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.30 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں1.27 فیصد، دال مسورکی قیمتوں میں0.93 فیصد جب کہ آٹے کی قیمتوں میں0.66 فیصد اضافہ ہوا ہ
دال ماش 10 روپے 24 پیسے فی کلو، دال مونگ 4 روپے 54 پیسے فی کلو سستی ہوئی، چینی 1 روپے 83 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 11 روپے 43 پیسے سستا ہوا۔
ان کے علاوہ انڈوں کی قیمتوں میں0.28 فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں0.18 فیصد کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.08فیصد اضافے کے ساتھ9.20 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.07فیصداضافے کے ساتھ13.22فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.05فیصد اضافے کے ساتھ16.18فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.05 فیصداضافے کے ساتھ 13.14فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.04 فیصداضافے کے ساتھ 11.09فیصدرہی ہے۔