پی ٹی آئی راولپنڈی احتجاج کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے

پی ٹی آئی راولپنڈی احتجاج کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے

پی ٹی آئی کے راولپنڈی لیاقت باغ میں احتجاج کی قیادت وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے راولپنڈی احتجاج سے متعلق حکمت عملی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخؤا علی امین گنڈا پور راولپنڈی احتجاج کی قیادت کرینگے۔ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور بھی راولپنڈی احتجاج میں شرکت کریں گے اور اسلام آباد سے پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ پہنچے گی جس کی قیادت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کریں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کو دن 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت ی گئی ہے اور قیادت نے کارکنوں کو کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹولیوں کی صورت میں لیاقت باغ پہنچیں اور راستوں کی بندش کی صورت میں جو جہاں تک پہنچے گا وہیں احتجاج ہو گا۔

مزید پڑھٰیں: خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائننگ سے خزانے کو اربوں روپوں کا نقصان

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،اسلام آباد،شمالی پنجاب اور کے پی سے قافلے راولپنڈی آئیں گے اورگرفتاریوں کی صورت میں انصاف لائرز فورم قانونی معاونت دیگا اور اس حوالے سے وکلاء کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو راستوں کی بندش کی صورت میں متبادل راستوں کاپلان بنانے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *