وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو دو سال تین ماہ کی مدت کے لئے سیکریٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: مشال یوسفزئی پھر سے خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی یکم اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریتائر ہونے کے بعد سیکرٹری دفاع کی زمہ داری اٹھاییں گے اورانکی مدت ملازمت بطور سیکرٹری دفاع 31 دسمبر 2026 تک ہوگی۔