گورنر خیبر پختونخوا کاوزیراعلیٰ کے مشیر کی تقرری کی منظوری سے انکار

گورنر خیبر پختونخوا کاوزیراعلیٰ کے مشیر کی تقرری کی منظوری سے انکار

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں آئین کے تحت چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر کی تقریری کی سمری پر ریمارکس میں گورنر کے پی کے نے لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 11کے تحت وزیراعلیٰ 5 سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:رکاوٹوں کےباوجود پی ٹی آئی کا 8ستمبرکاجلسہ شاندار رہا،علی محمد خان

انہوں نے نئے مشیر کی تقرری کی منظور نہیں دی ، سمری پر دستخط کرکے واپس بجھوا دی۔ وزیراعلیٰ کے پہلے سے موجود 5 مشیروں میں بیرسٹرڈاکٹرسیف، زاہدچن ذیب، مشعال اعظم یوسفزئی، فخرجہان اورمزمل اسلم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیا چاہتے ہیں ؟ احسن اقبال کا بڑا بیان آگیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کرکے منظوری کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *