پی ٹی آئی رہنما کمال سلیم سواتی کی محکمہ تعلیم کی خاتون افسر کو دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو لیک

پی ٹی آئی رہنما کمال سلیم سواتی کی محکمہ تعلیم کی خاتون افسر کو دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو لیک

پی ٹی آئی ضلع مانسہرہ کے صدر کمال سلیم سواتی کی محکمہ تعلیم کی خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو دھمکیاں دینے کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق‏خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی کے بھتیجے اور تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے صدر کمال سلیم سواتی کی محکمہ تعلیم کے ایک کلرک کو فیور دینے کے لیے خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر کو دھمکیاں دینے کی آڈیو منظر عام پر آگئیں۔آڈیوکال میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کمال سلیم سواتی خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پر ایک کلرک کو پولیو کی ڈیوٹی نہ لگانے کیلئے مسلسل دبائو ڈال رہے ہیں جبکہ خاتون افسر مسلسل انہیں بتا رہی ہیں کہ اس وقت سٹاف میں کوئی اور نہیں جو پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جاسکے تاہم پی ٹی آئی رہنما خاتون افسر کی ایک بھی سننے کو تیار نہیںاور خاتون پر مسلسل پریشر ڈالتے سنائی دیتے ہیں۔ آخر میں جب خاتون افسر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ اسی (کلرک)کو ڈیوٹی پر جانا پڑے گا توکمال سلیم سواتی دھمکی دیتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ’اگر کلر کی پولیو ڈیوٹی ختم نہ کی تو پھر آپ بھی اگلی منزل دیکھ لیں‘۔جس پر خاتون موسٹ ویلکم کہہ کر فون رکھ دیتی ہیں۔

آڈیو سنیں:

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *