نیپرانے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی جانب سے بتایا گیا کہ قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اووربلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ سردار اویس لغاری نے مزید کہا کہ آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔ اس حوالے سے نیپرا کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا اور افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔
ایک ماہ میں اووربلنگ کرکے عوام کی جیبوں پر 34 ارب 29 کروڑکا ڈاکہ ماردیا گیا
واضح رہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو چوری میں ملوث ہے، اسے جتنا احتجاج کرنا ہے، کرتا رہے، ہمارے اوپر جوں بھی نہیں رینگیں گی، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے اداروں کے اندر 20 فیصد سے زائد ایسے لوگ ہیں، جو اس کام کے اندر ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی 80 فیصد پر اثر ہونا، اور ان کو اپنے آپ کو بچانے کے لیے استعمال کرنا ہمارا ادارہ افورڈ نہیں کرسکتا، نہ ہی کوئی کرے گا، 20 فیصد چوری کا فائدہ اٹھانے والے لوگ، افسران، لائن مین، میٹر ریڈرز اور وہ صارفین جو چوری کر رہے ہیں، ان کا بوجھ یہ پاکستان نہیں اٹھا سکتا۔اویس لغاری نے کہا کہ اتنے سارے لوگ عوام کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ جو لوگ چوری کر رہے ہیں، ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔