شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے

شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سرکاری دور ے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

جہاں وہ عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں موجود پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے دفتر خانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹیو چیئرمین کلاؤس شویب کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرینگے۔

اس دورے میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق محمد شہباز شریف 28 سے 29 اپریل 2024 تک منعقد ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر وزرا ء تجارت اور سرمایہ کاری کے اقدامات، سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چین کی تنظیم نو، پائیدار ترقی اور توانائی کے منظر نامے سے متعلق مسائل پر ڈبلیو ایم ایف کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔ فورم میں اعلیٰ سطح کے وفود کی شرکت خاص طور پر عالمی صحت کے ڈھانچے میں پاکستان کی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون کو زندہ اور ترقی اور توانائی کی کھپت کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت کو پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔اس دورے کے دوران وزیراعظم اور ان کا وفد سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ یاد رہے کہ عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے ہونے والا اجلاس (آج) 28 اپریل سے 29 اپریل تک منعقد ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *