طوفانی بارشیں، مریم نواز کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم

طوفانی بارشیں، مریم نواز کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم

پنجاب بھر میں29 اپریل تک طوفانی بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے لاہور سمیت صوبے بھر میں مزید بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور واسا بارشوں کے دوران متحرک رہیں۔ تاکہ شہریوں کا کوئی نقصان نہ ہو اور نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس میں کوئی بھی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کوبھی متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ آفیسرز کو شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور وہ اپنے سفر آسانی کے ساتھ کر سکیں ۔

اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے ، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گی ، اس لئے ضروری ہے کہ ہر آدمی فرائض دل جمعی کے ساتھ انجام دے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ مریم نواز نے ریسکیو سروسز کے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت سیف مقامات پر منتقلی کو یقینی بنا یا جائے۔ نشیبی علاقوں کے عوام کو صورت حال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے جب کہ دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *