13 اپریل 2024ء کو سڈنی کے شاپنگ مال بونڈی جنکشن میں چاقو بردار حملہ آور کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر کو آسٹریلیا کی حکومت نے قومی ہیرو کا درجہ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فراز طاہر کی آخری رسوم آج بروز جمعۃ المبارک کو ادا کی جائیں گی۔ فراز طاہر کی آخری رسوم کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز بھی موجود ہوں گے، خیال رہے کہ پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر نے سڈنی کے بونڈی جنکشن شاپنگ مال میں 13اپریل 2024 کو جب ایک شخص کو خواتین پر حملہ کرتے دیکھا تو فوراً اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر انہیں بچانے کے لیے لپکا۔ تب تک وہ شقی القلب حملہ آور شخص پانچ خواتین کو ہلاکت خیز حد تک زخمی کرچکا تھا۔
اس چاقو بردار حملہ آور کے حملوں میں اُس وقت تک مزید 12 افراد بھی زخمی ہو گئے تھے۔ تیزی سے کئے جانے والے حملوں کے دوران چاقو بردار حملہ آورجوئیل کاچی نے فراز طاہر پر بھی پے درپے وار کئے جن کی تاب نہ لاتے ہوئے اُس نے دم توڑ دیا تاہم اُس کی مداخلت سے چند خواتین اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئیں ۔ فراز طاہر کی فیملی پاکستان سے سڈنی پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے میموریل سروس سے ایک دن قبل فراز طاہر کی میت کا دیدار کیا اور اس کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی۔ واضح رہے کہ آسڑیلیا کے شاپنگ کمپلیکس پر ہونے والے حملے میں
فراز طاہر کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سےہے؟
ہلاک ہونے والے پاکستانی شخص فراز طاہر کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے قریبی شہر چناب نگر سے تھا۔ فراز طاہر کے دوست شجر احمد کے مطابق وہ تقریباً ایک سال قبل اپنی ملازمت کے سلسلے میں آسٹریلیا پہنچے تھے اور پچھلے چھ مہینوں سے بطور سکیورٹی گارڈ وہاں ملازمت کر رہے ہیں ۔