سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے رخصت

سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے رخصت

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی ایوان شاہی کے حوالے سے بتایا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین معمول کے طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔ بیان میں شاہ سلمان کی صحت و عافیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔اس سے قبل ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان معمول کے طبی معائنے کےلیے چند گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ سلمان کو گزشتہ روز معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *