حکومت نے سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ اینڈ الائیڈ ایکوئپمنٹ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ۔
پالیسی کے تحت مینوفیکچررز کو 10 سال کیلئے مراعات فراہم کی جائیں گی ، جس میں لوکلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے تیار سامان کی درآمد پر ٹیرف کا نفاذ بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اپنی 5ویں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔
اس حوالے سے سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ پالیسی پر ورکنگ گروپ کے کئی اجلاسوں انقعاد کیا گیا ، جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاروت کی گئی اور ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک کے اندر مقامی کھپت اور برآمدات کے لیے مطلوبہ سولر پینلز کی تیاری کی صلاحیت کی تنصیب کے لیے سرمایہ کاری کی تجویز پر سولر پینل اینڈ الائیڈ ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ پالیسی 2024 تیار کی گئی ہے۔ جیسے ہی اسٹیک ہولڈرز کے تبصرے موصول ہوں گے، سمری ای سی سی کے سامنے رکھی جائے گی۔