ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو یقین دہانی

ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

وزیراعظم کراچی کے ایک دن کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں صوبائی وزراء نے شہباز شریف کا استقبال کیا اور وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ون بائی ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں و دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی اور وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

وزیراعظم کی مزار قائد پر حاضری:

حلف لیا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم آفس کے مطابق نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔جہاں انکا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *