آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کے شعبہ کی مارچ 2024کے دوران برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پاکستان سافٹ وئیر ہائوسسز ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے کہا ہے کہ مارچ 2024کے دوران آئی ٹی کی برآمدات مارچ 2023 کے مقابلہ میں 37فیصد اضافہ سے 306ملین ڈالر تک بڑھ گئی جو پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے دوران بلند ترین سطح ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سب سے زیادہ دسمبر 2023 میں 303ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

وزارت آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق، جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک کے دوران آئی ٹی برآمدات کی مجموعی مقدار 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس دوران، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 17.44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *