این اے 8 باجوڑ ،آزاد امیدوار مبارک زیب نے میدان مارلیا

این اے 8 باجوڑ ،آزاد امیدوار مبارک زیب نے میدان مارلیا

ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ میں آزاد امیدوار مبارک زیب خان نے میدان مار لیا جب کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے حلقہ این اے 08کے تمام366 پولنگ اسٹیشن سے نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق اس حلقے میں آزاد امیدوار مبارک زیب خان 72ہزار 913ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان46 ہزار 847 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ مبارک زیب خان عام انتخابات میں قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما ریحان زیب خان کے بھائی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *