عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر خان

عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر خان

عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوگی، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کر دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت نے دیگر رہنمائوں سمیت عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی کسی ڈیل کی صورت میں رہائی کی تردیدکر دی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ذمہ داری سونپی ہےجبکہ شیر افضل مروت کو خیبرپختونخوا میں جلسے کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔گوہر خان نے مزید کہا کہ ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی تین کیسز میں ضمانت ضروری ہے، اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو تو بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہو جائیں گے۔ تاہم عمران خان کی رہائی کیلئے کسی ڈیل کی کوئی حقیقت نہیں۔جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے، یہ سزائیں ختم ہونی ہی ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں ہونا چاہئے، کل ہماری ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا ہے میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔انہو ں نے انکشاف کیا کہ ہماری ملاقات کی ویڈیو ریکارڈ کی جارہی ہے اورویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں شیشہ اور بلب لگایا گیا۔جیل حکام نےعدالتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھا، آج ملاقات کے دوران جیل کا عملہ بھی موجود تھا۔ ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے مینڈیٹ اور پھر مخصوص نشستوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، ڈاکہ ڈالنے والے اب کہتے ہیں مفاہمت کریں، ڈاکوؤں سے مفاہمت نہیں ہوتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *