خیبرپختونخوا حکومت کا سیاسی انتقام، درجنوں افراد سے روزگار چھین لیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاسی انتقام، درجنوں افراد سے روزگار چھین لیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت نے آتے ہی سیاسی انتقام کے تحت درجنوں افراد سے ملازمتیں چھیننا شروع کر دیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف اور محکمہ حج و مذہبی امور کے 57 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیاگیا۔ برطرف ملازمین کیے گئے تمام ملازمین چھوٹے درجے کے ملازمین تھے جن کی تنخواہیں چند ہزار روپے تھیں، ان ملازمین کی برطرفی سے درجنوں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

 

 

اس حوالے سے وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے موقف اختیار کیا کہ عوامی ٹیکسز کوضائع نہیں ہوں دیں گے، صوبائی وزیر نے 57ملازمین کو خزانے پر بوجھ قرار دیا۔ عدنان قادری نے مزید کہا کہ نگران حکومت میں فارغ ملازمین کو فکسڈ تنخواہ پر بلا ضرورت بھرتی کیا گیا تھا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ملازمین کو فارغ کرکے کفایت شعاری کا نام دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی ٹیکسز کے امین ہیں اور ایک پیسہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *