محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نےآئندہ دو ماہ معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، گرمی کی شدت کم ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہوگی اور بارشیں معمول سے کچھ زیادہ ہوں گی۔ اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مئی اور جون میں گرمی کم ہوگی۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے 17 اپریل تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں مزید بارش اور ژالہ باری کی توقع کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 18 سے 21 اپریل کے دوران مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ جلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژ الہ باری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ18 سے 20 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ،رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور، بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی آنے، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گاجس کے باعث بلوچستان میں 17 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح کے دوران گوادر، کیچ، اواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خزدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، بار خان لائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل،بار خان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *