عادل راجہ کا پروپیگنڈا ان کے گلے پڑ گیا، برطانوی عدالت کا دس ہزار پائونڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم

عادل راجہ کا پروپیگنڈا ان کے گلے پڑ گیا، برطانوی عدالت کا دس ہزار پائونڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم

معروف یوٹیوبر عادل راجہ کا پروپیگنڈا ان کے اپنے گلے پڑ گیا، برطانوی عدالت میں کیس ہار گئے، دس ہزار پائونڈ کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم۔ 

ذرائع کے مطابق کورٹ مارشل ہونے والے سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ برطانوی عدالت میں اپنا کیس ہار گئے ہیں۔ آزاد ڈیجیٹل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عادل راجہ لندن کی عدالت میں سابقہ ISI بریگیڈیئر راشد نصیر (ر) کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر پی ٹی آئی انسا ئیڈر نے اپنے پیج پر عادل راجہ کے کیس ہارنے کے حوالے سے معلومات شیئر کی ہیں جن کے مطابق معروف یوٹیوبر عادل راجہ بریگیڈئیر راشد نصیر(ر) کیخلاف لندن عدالت میں دائر مقدمہ ہار گئے ہیں ۔

پی ٹی آئی انسائیڈر پیج پر مزید کہا گیا کہ عادل راجہ کے مقدمہ ہارنے کے بعد یوٹیوب ، اوورسیز پاکستانیوں سے چندا مانگ کر اکٹھی کی گئی جمع پونجی اب بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کے پاس جائے گی۔مزید کہا گیا کہ عادل راجہ کے بعد اب باقیوں کا نمبر بھی آنے والاہے۔ جس جس نے عوام سے جھوٹ بولا ہے اسے حساب دینا پڑے گا ۔اطلاعات کے مطابق معروف یوٹیوبر کو کیس ہارنے کے بعد دس ہزار پاونڈ جرمانے کی رقم جبکہ مخالف سمت کے وکلا کی فیسیں بھی ادا کرنا پڑیں گی۔ اس سلسلہ میں تفصیلی فیصلہ اگلے 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *