اسرائیل ، ایران کشیدگی ، پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔
پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے تاہم اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے اور کئی مہینوں سے خطے میں پھیلتی کشیدگی اور غزہ میں جنگ بندی پر بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ایرانی قونصلر دفتر پر حملے کو خطے کیلئے بڑی کشیدگی کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اور آج کی پیشرفت کے بعد سفارت کاری کے بریک ڈائون کو ظاہر کر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی قائم رکھنے میں بھی ناکام ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اور بھی کہا کہ اب صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ وہ تمام فریقین کو تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھنے کی دعوت دیتے ہیں۔