اٹلی کے جزیرے سسلی میں 50 کی دہائی میں دشمنی میں بنایا گیا مکان سیاحون کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
یہ مکان 2 پڑوسیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں بنوایا گیا تھا ۔ مکان کو دنیا کا تنگ ترین گھر ہونے کا اعزا بھی حاصل ہے جو صرف 3 فٹ چوڑا ہےاور اس میں بامشکل بیک وقت 2 افراد کی جگہ ہے ۔ ہوا کچھ یوں کہ 50 کی دہائی میں سسلی میں گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ایک قانون نافذ کیا گیا، جس کے مطابق رہائشیوں کو رہنے کے لیے ان کے گھروں کے اوپر منزل کا اضافہ کرنے کی مشروط اجازت دی گئی۔
شرط کے مطابق کسی بھی رہائشی کو رہنے کے لیے اپنے گھر کی اوپری منزل بنانے کی اجازت اسی صورت میں حاصل ہو گی جب اس کا پڑوسی رضا مندی ظاہر کرے گا۔ اسی قانون کے تحت ایک شخص نے اپنے گھر کے اوپر منزل تعمیر کرنی چاہی تو اس کے پڑوسی نے یہ کہتے ہوئے اجازت نہیں دی کہ اسے کھڑ کی سے پہاڑوں کا خوبصورت نظارہ ملتا ہے ۔