تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پُرزور تحریک چلانے کا اعلان

تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پُرزور تحریک چلانے کا اعلان

تحریک انصاف نے عیدالفطر کے بعدبانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی تحریک اب ایک نئے جذبے کے ساتھ اٹھے گی، تحریک انصاف کے رہنما کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما ئوں نے عید کے بعد نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ سینئر پی ٹی آئی رہنما ارباب شیر علی نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی تحریک اب ایک نئے جذبے کے ساتھ اٹھے گی اور عمران خان کو رہا کرنے کی جدوجہد عید کے بعد زور پکڑے گی ۔ارباب شیر علی کا کہنا تھا کہ 9 اپریل 2022 کو پاکستان کے جمہوری تسلسل کو توڑا گیا ،معیشت اور دیگر معاملات بہتری کی طرف جارہے تھے کہ اس کو بریک لگ گئی۔انہوں نے سابق آرمی چیف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے جب یہ دیکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی مرضی کے فیصلے دینا شروع کر دیے ہیں اور جب ان کو لگا کہ بانی پی ٹی آئی کسی اور کو جنرل بنانا چاہتے ہیں تو اس کے بعد تضاد پیدا ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی زیر عتاب آئی اور پی ٹی آئی کے اوپر کیسز بنائے گئے۔ کسی پارٹی کو اس طرح ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔عوام نے جس طرح پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ارباب شیر علی نے خبردار کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی پر درج جعلی کیسز اگر اب بھی ختم نہ کیے گئے تو یہ غیر یقینی اور بے چینی مزید بڑھے گی جبکہ6 ججز کے عائد الزامات کی تحقیقات ابھی ہونی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *