ایشوریہ رجنی کانت نے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دیدی۔
بھارتی فلم نگری کی مشہور جوڑی ایشوریا رجنی کانت اور دھنوش نے طلاق کیلئے چنئی (مدراس) کی سول عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ دونوں کی شادی 2004میںہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ تامل فلموں کے اداکار و گلوکار ویکنکٹیش پرابھو کستھوری راجہ المعروف دھنوش اور انکی 42 سالہ اہلیہ گلوکارہ و فلم ڈائریکٹر ایشوریا رجنی کانت نے 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نوٹ میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے دونوں علیحدہ رہتے ہیں۔ دونوں کی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ ایشوریا ساؤتھ اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔
دوبارہ شادی نہیں کروں گی، ایشوریہ رجنی کانت
دھنوش سے طلاق کے بعد ایشوریہ نے اپنی دوسری شادی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی شادی کی تقریب دنیا کی مشہور شادی کی تقریبات میں سے ایک تھی۔ تاہم تقریباً 18 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے 2022 میں الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ دھنوش سے طلاق کے بعدیہ افواہیں تھیں کہ ایشوریہ جلد ہی دوبارہ شادی کریں گی۔ بہت سے لوگوں نے انہیں ایک نوجوان اداکار کے ساتھ چنئی کے ایک ریزورٹ میں دیکھالیکن بعد میں سب کچھ جھوٹ نکلا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رجنی کانت کی دوسری شادی سے متعلق تمام باتیں جھوٹی ہیں۔ وہ فی الحال دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں کر رہی ہے۔ایشوریہ اکثر اپنے دو بچوں یاترا اور لنگا کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں۔ ایشوریہ رجنی کانت یاترا اور لنگا کے ساتھ اپریل میں چنئی سپر کنگز کا آئی پی ایل میچ دیکھنے گئی تھیں۔ تینوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔