اظہر محمود نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ہیڈکوچ مقرر

اظہر محمود نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ہیڈکوچ مقرر

پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےقومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔ اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں بولنگ کوچ تھے۔ پاکستانی ٹیم کا سپورٹ اسٹاف ان افراد پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ممکنہ پلئینگ الیون
نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان 8 کی بجائے9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔ممکنہ طور پر عثمان خان، عماد وسیم ،محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ بابراعظم،صائم ایوب ،محمد رضوان،شاداب خان،افتخاراحمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔جبکہ اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم ابرار احمد اور اسامہ میر میں سےایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخرزمان،وسیم جونیئر،عباس آفریدی کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہےلیکن حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *