سعودی عرب میں کرنسیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ریال کی قیمت 74.44 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح بھارتی روپیہ بھی 3 پیسے مہنگا ہو کر 23.05 روپے تک پہنچ گیا ہےجبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کی قیمت میں 8 پویشہ کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کا نرخ 32.47 ٹکا ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں ہونے والا یہ اضافہ ایک اہم تبدیلی ہے، جس کے بعد پاکستانی تارکین وطن اور کاروباری افراد کے لیے سعودی ریال کی قیمت میں بدلاؤ کے اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی ریال کی قیمت میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر کم ہو گئی ہے، جس کا اثر مقامی کرنسی کی ترسیل، خرید و فروخت اور مالی لین دین پر پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروباری دن رہا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔