سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 641 روپے کی کمی ہوئی اور دس گرام سونے 245799 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2743 ڈالر پر آگیا، 30اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 287900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔ گزشہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: صوبہ سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہوکر 278.72 پیسے پر آگئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 278.85 روپے تھی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *