بندش کی خبریں بے بنیاد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز کھلے ہیں

بندش کی خبریں بے بنیاد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز کھلے ہیں

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں اس کے تمام سٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقبل اور آپریشنز کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی یوٹیلیٹی سٹورز کے آپریشنز، ملازمین کی صورتحال، رمضان ریلیف پیکیج اور اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان نے بتایا کہ اس رپورٹ کو منظوری کے لئے وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم، اس وقت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز صارفین کو مکمل خدمات فراہم کر رہے ہیں اور سٹورز پر معیاری اشیاء خریدنے کے لیے عوام کو کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے داموں اشیاء کی خریداری کے لیے عوام کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آئیں اور معیاری اشیاء خریدیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *