سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ڈیل کے منتظر ہیں تاہم انہیں ڈیل کی پیشکش نہیں ہوئی۔ آج پیشکش ہوئی تو عمران خان ایک منٹ میں قبول کرلیں گے۔ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پراپیگنڈا کرنے میں کوئی ہرا نہیں سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہونا میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا۔ میں اسٹیبلشمنٹ کا احترام کرتا ہوں، یہ آج سے نہیں ہے۔ جب کوئی غلط کام کرے گا تو ڈرے گا۔ جو بھی غلط کام کرے گا میں اس کیخلاف بولوں گا۔ مجھے اینٹی اسٹیٹ بھی بنایا گیا تب ہی حق اور سچ کی بات کرنا نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ تینوں ایک لائن پر نہیں ہیں تو پھر کہیں نہ کہیں مسئلہ ہے۔ تینوں کا ایک لائن پر ہونا بہت ضروری ہے۔موجودہ حکومت بھی وہی ہے جو 75سالوں سے سیٹ اپ چلتا آرہا ہے، اب بھی وہی سیٹ اپ چل رہا ہے۔
انہوں نے نواز شریف سے متعلق کہا کہ اگر وہ ریس میں اکیلے بھی دوڑیں تو تیسرے نمبر پر آئی گے۔ پانچ سالہ جمہوریت پر یقین نہیں۔