میرا شوہر دوسری شادی کرنا چاہے گا تو میں طلاق مانگ لوں گی، اداکارہ مریم نفیس

میرا شوہر دوسری شادی کرنا چاہے گا تو میں طلاق مانگ لوں گی، اداکارہ مریم نفیس

 

پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرد ایک سے زیادہ بیویوں کیساتھ انصاف نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مردوں کی ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ مرد کے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حق میں ہیں؟‘ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن ساتھ ہی ہمارے دین میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کر سکیں گے۔ مریم نفیس نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی یہی سمجھتی ہوں کہ بہت ہی کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر میں پھر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انسان اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اس شادی کو ختم کر کے بے شک دوسری شادی کر لے یا تیسری شادی کرنا چاہے تو وہ بھی اس کی مرضی ہے مگر میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ مرد کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ بات ہمارے دین میں بھی واضح کی گئی ہے۔

چند روز قبل اداکارہ مریم نفیس نے اپنے حق مہر سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کی مرکزی تقریب میں صرف 90 افراد نے شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے بعض رشتے داروں کو بھی نہیں بلایا تھا۔ اداکارہ کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ ان کی شادی سادگی سے ہو، اس لیے زیادہ تقریبات نہیں رکھیں، نکاح فیصل مسجد میں ہوا تھا اور وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت بے حد روئی تھیں جس پر سب پریشان ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *