ملک میں خواجہ سراؤں کی تعداد کے حوالے سے اہم انکشاف

ملک میں خواجہ سراؤں کی تعداد کے حوالے سے اہم انکشاف

پاکستان میں گزشتہ7 سال میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے حالیہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی تاہم 2023 تک خواجہ سراؤں کی تعداد 20 ہزار 331 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سات سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443کمی آئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سڈنی میں کھیلا جائیگا

ادارہ شماریات نے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 13ہزار 957 اور سندھ میں 4 ہزار 222 رہی ہے۔ اسی طرح سے ادارہ شماریات کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117، بلوچستان میں 765 اور اسلام آباد میں 270 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *