اسلام آباد: پاکستان میں نئے سال پر پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 69 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیو وائرس کا نیا کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوا ہے جو دوہزار چوبیس کے آغاز سے اب تک ٹانک کا پانچواں کیس ہے۔ پولیو حکام نے نئے کیس کی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ سال سے اب تک بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو چکی ہے، جبکہ سندھ میں 19، خیبرپختونخوا میں 21 اور اسلام آباد و پنجاب میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔