ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس پاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے، ہم کانگریس کی خط و کتابت پر تبصرہ نہیں کرتے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق سے متعلق پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں جمہوری اصولوں، آئینی وانسانی حقوق کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، انسانی حقوق امریکا اورپاکستان کے تعلقات کا اہم حصہ ہیں، دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستان سے بھی رابطے میں ہیں۔