وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ہر صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے اسلام میں ہونے والے احتجاج کےلئے حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی صدارت میں پارٹی کے مختلف ریجنز کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں احتجاج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کیلئے ہے،اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: اسد قیصر
اس اجلاس میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ریجنز کے پارلیمنٹیرینز اور عہد یداربھی شریک ہوئے۔دوسری جانب 24 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی تیاریوں کے لیے بانی و چیئرمین پارٹی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی متحرک ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم عوام کیلئے نہیں حکمرانوں کیلئے ہے:سراج الحق
انہوں نے انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات میں بانی جماعت کا پیغام پہنچایا۔گزشتہ روز بشریٰ بی بی پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہد ے داروں کے اجلاس میں بھی شریک ہوئی تھیں ۔