24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کیلئے ہے،اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: اسد قیصر

24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کیلئے ہے،اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: اسد قیصر

 تحریک انصاف  کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا 24 نومبر کا احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ہے، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، 26 ویں ترمیم پر مولانا کے ساتھ  مل کر کچھ اہداف حاصل کیے، حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو ساتھ ملا کر بھی نمبرز پورے نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ہماری تحریک کا حصہ ہوں گی، بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کا تاثر غلط ہے، ہمارے احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے مسلح فورس نہیں، ہم پرامن طریقے سے اپنا احتجاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی صدر نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دی

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکر ہوں سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں، چاہتا ہوں پارٹیوں اور ملک کے اندر صحیح معنوں میں جمہوریت ہو، لاہور تمام تحریکوں کا مرکز ہوتا ہے، لاہور نکلے گا تو پورا پاکستان باہر نکلے گا، ملک اس وقت انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اسمبلی اس لیے توڑی تاکہ نیا مینڈیٹ لیا جائے، جب ہمیں بیرونی مداخلت کا علم ہوا تو اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا، بیرونی مداخلت پرہم عوام کے پاس گئے، اسمبلی توڑنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا، مجھےاندازہ ہوگیا تھا کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کی زیرصدارت میٹنگ میں استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *